نیک اعمال کی جزا ، جنت ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قُرآن کریم میں مختلف مَقامات پر بیان ہُوا ہے کہ جو اچّھے اَعمال کریگا اُسے جنّت مِلے گی ۔ چُنانچِہ اللہ تبارَکَ وَ تَعالیٰ پارہ ۳۰ سورۃُ الْبَیِّنَہ کی آیت نمبر ۷ اور۸ میں ارشاد فرماتا ہے:
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ اُولٰٓئِکَ ھُمْ خَیۡرُ الْبَرِیَّۃِ ؕ﴿۷﴾
جَزَآؤُھُمْ عِنۡدَ رَبِّھِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ رَضِیَ اللہُ عَنْھُمْ وَ رَضُوۡا عَنْہُ ؕ ذٰلِکَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّہٗ ٪﴿۸﴾
ترجَمہ کنزالایمان:بے شک جو ایما ن لائے اور اچّھے کام کئے وُہی تمام مخلوق میں بہتر ہیں۔اُن کا صِلہ اُن کے ربّ کے پاس بَسنے کے باغ ہیں ،جن کے نیچے نہریں بَہیں ،اُن میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں۔اللہ (عزوجل) اُن سے راضِی اور وہ اُس سے راضی ۔یہ اُس کیلئے ہے جو اپنے ربّ سے ڈرے۔ ( پ ۳۰ البینہ۷،۸)
نیک اعمال کی جزا ، جنت ہے
Reviewed by WafaSoft
on
September 03, 2019
Rating:
No comments: