زبان کا روزہ

زبان کا روزہ


زَبان کا روزہ یہ ہے کہ زَبان صِرف اور صِرف نیک وجائِز باتوں کیلئے ہی حَرَکت میں آئے ۔مَثَلاً زَبان سے تِلاوتِ قُرآن کیجئے ،ذِکْر و دُرُود کا وِرد کیجئے ۔ نَعت شریف پڑھئے، درس دیجئے،سُنّتوں بھرا بیان کیجئے ،نیکی کی دعوت دیجئے ،اچھّی اچھّی اور پیاری پیاری دینداری والی باتیں کیجئے۔فُضُول'' بک بک '' سے بچتے رہئے۔ خَبردار! گالی گلوچ، جُھوٹ، غِیبت ، چُغلی وغیرہ سے زَبان ناپاک نہ ہونے پائے کہ ''چَمچہ اگر نَجاست میں ڈال دیا جائے تو دو ایک گلاس پانی سے پاک ہوجائے گا مگر زَبان بے حَیائی کی باتوں سے ناپاک ہوگئی تواِسے سات سَمُندر بھی نہیں دھوسکیں گے۔''

زبان کا روزہ زبان کا روزہ Reviewed by WafaSoft on September 03, 2019 Rating: 5

No comments:

Adsense 728x90

Powered by Blogger.