کھجور بہترین سحری ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !معلوم ہو ا کہ روزہ دار کیلئے ایک تو سَحَری کرنا بذاتِ خود سُنَّت ہے اورکَھجور اور پانی سے سَحَری کرنا دوسری سُنَّت بلکہ کَھجور سے سحَری کرنے کی تو ہمارے آقا ومولیٰ،مدینے والے مصطَفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ترغیب بھی دلائی ہے۔چُنانچِہ سَیِّدُنا سائِب بِن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مَروی ہے، اللہ کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب، عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : ''نِعْمَ السَّحُوْرُ التَّمْرُ۔ یعنی کھجور بہترین سَحَری ہے۔''
(اَلتَّرْغِیب وَالتَّرھِیب ج۲ ص۹۰حدیث۱۲)
ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا، نِعْمَ سَحُوْرُالْمُوْمِنِ التَّمْرُ۔ ''یعنی کَھجور مومن کی بہترین سَحَری ہے''۔
(سنن ابوداو،د ج ۲ ص۴۴۳حدیث۲۳۴۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کَھجوراور پانی کا جَمع کرنا بھی سَحَری کے لئے شرط نہیں صرف تھوڑا ساپانی بھی اگر بہ نِیَّتِ سَحَری پی لیا جائے تو اِس سے بھی سَحَری کی سنّت ادا ہوجائے گی۔
کھجور بہترین سحری ہے
Reviewed by WafaSoft
on
September 03, 2019
Rating:
No comments: